3 ہزار افراد نے مل کر 130 ٹن گوبھی کا سالن تیار کرلیا

اس ایونٹ میں 1500 خواتین اور 1500 مرد رضا کاروں نے حصہ لیا۔


INP November 15, 2013
سالن تیار کرنے میں حصہ لینے والوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ سالن یتیم بچوں کے لیے تیارکیاہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی کوریا میں تین ہزار افراد نے ایک ساتھ مل کر ایک 130 ٹن گوبھی کا سالن تیار کرلیا۔

مزیدار سالن تیار کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرانے کی کوشش کی گئی ہے،کم چی بنانے کے اس ایونٹ میں پندرہ سو خواتین اور پندرہ سو مرد رضا کاروں نے حصہ لیا۔کم چی نامی روایتی سالن تیار کرنے میں حصہ لینے والوں کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ سالن ان یتیم بچوں کے لیے تیارکیا ہے، جن کا اس دنیا میں کوئی نہیں، یہ تیرہ ہزار کے لیے کافی ہے، یہ سالن ان افراد کو بھی دیا جائے گا، جو تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کو چیلنج کیا گیاہے۔ کم چی بنانے کے اس ایونٹ میں پندرہ سو خواتین اور پندرہ سو مرد رضا کاروں نے حصہ لیا۔ ان کے مطابق ایک سو تیس ٹن کم چی تیار کی گئی۔ شرکت کرنے والوں میں کچھ افراد کا کہنا تھا کہ وہ خوش ہیں، کیوں کہ سردی کے موسم میں غریبوں کو کھانا ملے گا۔