تیسرا ون ڈے سری لنکا اور نیوزی لینڈ کل مدمقابل آئیں گے

دوسرے میچ میں بولنگ پر موسم کے اثرات کا اندازہ نہیں تھا، میزبان قائد میتھیوز


Sports Desk November 15, 2013
دوسرے میچ میں بولنگ پر موسم کے اثرات کا اندازہ نہیں تھا، میزبان قائد میتھیوز۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے ہفتے کو کھیلا جائیگا۔

مہمان کیویز کو 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، کیویز کے ہاتھوں دوسرے ایک روزہ میچ میں شکست کے بعد سری لنکن کپتان انجیلو میتھیوز نے اقرار کیا ہے کہ انھوں نے ٹیم سلیکشن پر بارش کو نظر انداز کیا تھا، نہ ہی ٹاس کے موقع پر بعد میں بولنگ پر موسم کے اثرات کا اندازہ بھی نہیں تھا، نیوزی لینڈ ہمبنٹوٹا میں دونوں میچز میں پہلے بولنگ کی امید لگائے بیٹھی تھی جس کی وجہ ڈک ورتھ لوئس قانون جو بعد میں ہدف کے حصول کی کوشش میں مدد کرتا ہے لیکن سری لنکا میں جاری مون سون سیزن کی شدت کے باوجود میتھیوز دونوں مواقع پر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ پہلا میچ 54.2 اوورز بعد بارش کی نظر ہوگیا تھا، اسی طرح گذشتہ نومبر نیوزی لینڈ کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز بھی بارش سے بری طرح متاثر ہوئی تھی، جس میں پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم نے فائدہ اٹھایا تھا۔



سری لنکا کو دوسرے میچ میں دو طرح سے نقصان پہنچا، ایک تو گیلی بال کی وجہ سے اسپنرز کو اسے پکڑنے میں دشواری ہوئی ، دوسرے گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے بال کا سفر تیز ہوگیا۔ مہمان ٹیم نے میچ کی آخری بال پر ہیجان خیز فتح حاصل کرتے ہوئے تین میچز کی سیریز میں سبقت حاصل کرلی ہے ۔ اپنی ٹیم کی ناکامی کا تجزیہ کرتے ہوئے میتھیوز نے دمبولا میں سیریز کے آخری میچ سے قبل تبدیلیوں کی تجویز پیش کی ہے ۔ بارش نہ ہونے کی صورت میں سری لنکا کو یہ میچ جیتنا لازمی ہے تاکہ سیریز ڈرا ہوجائے۔

گذشتہ برس سینئر کھلاڑیوں کو موزوں حمایت نہ دینے پر میتھیوز نے نوجوان بیٹسمینوں کو خاطر خواہ کارکردگی دکھانے کا چیلنج بھی دیا ہے۔ اوپنر کرونارتنے سیریز میں اب تک دونوں اننگز میں ناکام رہے ہیں، اور مڈل آرڈر بیٹسمین دنیش چندیمل اور لاہیرو تھریمانے انتہائی کم رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ہیں ۔