جنوبی افریقہ میں فتح کے لیے بیٹسمینوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا حفیظ

جنوبی افریقہ نے درست ایریا میں گیندیں کرکے ہمارے لیے دوسرے ٹی 20 میں فتح کو مشکل بنادیا، قومی کپتان


Sports Desk November 17, 2013
ہماری موجودہ ناکامی ون ڈے سیریز میں شکستوں کا تسلسل ہے، محمد حفیظ فوٹو: فائل

KARACHI: پاکستان ٹی20 قائد نے جنوبی افریقہ کیخلاف دو میچز کی سیریز میں یکسر ناکامی کے بعد کہا کہ اگر گرین شرٹس کو جنوبی افریقی سرزمین پر میچز جیتنا ہیں تو بیٹسمینوں کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہاکہ ہماری موجودہ ناکامی ون ڈے سیریز میں شکستوں کا تسلسل ہے، ہم میچز کا اختتام عمدگی سے نہیں کرپارہے، جب ہمیں اپنی عمومی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، ہم دبائو کا سامنا بہتر انداز میں نہیں کرپارہے،جنوبی افریقہ کو اس بات کا کریڈٹ جاتا ہے کہ انھوں نے درست ایریا میں گیندیں کرکے ہمارے لیے دوسرے ٹی 20 میں فتح کو مشکل بنادیا،دوسری جانب حریف کپتان ڈوپلیسی نے پاکستان کیخلاف سیریز میں 2-0 سے فتح کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیا۔