پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان ہوگیا

بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مومن الحق کریں گے جب کہ تمیم اقبال کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 01, 2020
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری کو ہوگا۔فوٹو:فائل

KARACHI: بنگلہ دیش نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لئے بنگلہ دیشی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق مومن الحق اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ تمیم اقبال کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آنے والے دیگر کھلاڑیوں میں سیف حسن، نجم الحسن، محمود اللہ، محمد مٹھن، لٹن داس، تیج اسلام، نعیم حسن، عبادت حسین، ابوید چودھری، الامین حسین، روبیل حسن، ابوجاوید اورسومیا سرکار شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کی ٹیم 4 فروری کو ڈھاکہ سے راولپنڈی کے لیے اڑان بھرے گی جب کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 فروری کو ہوگا۔

 

مقبول خبریں