بھارتی فلموں کا دور اب ختم ہونے والا ہےندیم

پاکستان میں فلم سازی کا عمل خوش آئند ہے،اب سینمائوں پر ہماری فلموں کی نمائش ہوگی


Cultural Reporter November 18, 2013
پاکستانی فلموں کی کامیابی کے بعد آنیوالے دنوں میں لوگ بھارتی فلموں کو بھی بھول جائیں گے۔فوٹو:فائل

سینئر اداکار ندیم نے کہا کہ ایک دور تھا جب کہ گھر گھر بھارتی ٹی وی ڈرامے دیکھے جاتے تھے لیکن پاکستان کے عمدہ اور معیاری ڈراموں نے بھارتی ٹی وی ڈراموں کے تسلسل کو ختم کردیا۔

اب کوئی بھی بھارتی ڈرامہ یا پروگرام شوق سے نہیں دیکھا جاتا یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی۔انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے فلم انڈسٹری کو وہ لوگ قابل مبارکباد ہیں جو اپنے موقف پر ڈٹے رہے اور انھوں نے ہمت نہیں ہاری، اور آج پاکستانی فلموں کا دور لوٹ آیا ہے۔



پاکستانی فلموں کی کامیابی کے بعد آنیوالے دنوں لوگ بھارتی فلموں کو بھی بھول جائیں گے ہمیں اپنے ملک میں بنائی جانے والی ان فلموں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس طرف آئیں۔

مقبول خبریں