- لاہور میں جنسی درندگی کے واقعات میں اضافہ، مزید 4 خواتین نشانہ بن گئیں
- بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا
- رجب طیب اردوان نے تیسری مرتبہ ترکیہ کے صدر کا حلف اٹھالیا
- موسمیاتی شدت گندم کی پیداوار متاثر کرسکتی ہے
- چوری اور نفاست : بیکری سے چھ کیک چرانے والا فرش صاف کرکے فرار ہوگیا
- محکمہ صحت سندھ نے آغا خان ہسپتال کے اشتراک سے، جان بچانے کی تربیت کا آغاز کردیا
- 2005ء کے زلزلے میں لاپتا ہونے والا نوجوان بالاکوٹ پہنچ گیا
- پرویزالہی خاندانی طور پر واپس آسکتے ہیں سیاسی طور پر نہیں، چوہدری شافع
- یاسمین راشد کو کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں رہا کرنے کا حکم
- 5 سالہ بچے کے قتل کےتین مجرموں کو سزائے موت
- آسٹریا کی ایتھلیٹ سبرینا فلزموزر کا اسلام آباد سے کےٹو تک سائیکلنگ کا اعلان
- وزیراعظم کی ترکیہ میں کاروباری شخصیات سے اہم ملاقاتیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- نادرا نے آنکھوں سے بائیو میٹرک کا نظام آئرس متعارف کرادیا
- امریکا نے سی آئی اے ڈائریکٹر کے خفیہ دورہ چین کی تصدیق کردی
- غفلت اور خامیوں سے بھرپور متنازع ڈیجیٹل مردم شماری
- جہانگیر ترین کے ساتھ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا ہے، سردار تنویرالیاس
- کھلاڑیوں کو سہولیات میسر آئیں تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے، کوچ ہاکی ٹیم
- ایشیاکپ کی میزبانی؛ پی سی بی، لنکن بورڈ کے تعلقات شدت اختیار کرگئے
- وزیراعظم کا بھارت میں ٹرین حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس
ورلڈ کپ 2019 ، پی سی بی کو ایک ارب 15 کروڑ روپے منافع

سری لنکاکیخلاف سیریز سے بورڈ کو توقعات کے مطابق آمدنی نہیں ہوئی
کراچی: ورلڈکپ 2019سے پی سی بی کو ایک ارب15کروڑ روپے مل گئے، ٹیم کے پہلے راؤنڈ سے اخراج کے باوجود آئی سی سی کے منافع سے پاکستان کو بڑا حصہ ملا، یہ رقم اندازے سے14 فیصد زائد تھی۔ دوسری جانب سری لنکا سے رواں برس منعقدہ سیریز سے بورڈ کو توقعات کے مطابق آمدنی نہیں ہوئی، ون ڈے سیریز میں کم کراؤڈ کی آمد اور ایک میچ بارش کی نذر ہونا وجہ بنی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ2019 کا انعقاد 30مئی سے 14 جولائی تک برطانیہ میں ہوا تھا، پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ تک محدود رہی، البتہ پی سی بی کے خزانے میں 1115 ملین روپے (ایک ارب 15 کروڑ)کا اضافہ ضرور ہو گیا،آئی سی سی کی جانب سے منافع کے حصے سے ملنے والی یہ رقم بورڈ کے اندازے (981 ملین روپے) سے 14 فیصد زائد تھی،اس کی ایک بڑی وجہ ڈالر کے ریٹ میں اضافہ بنی، پی سی بی کی دستاویز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے عموماً پاکستان کو سالانہ 9 سے 10 ملین ڈالرز ملتے ہیں،اس کا تعین آمدنی کے حساب سے ممبر ممالک کے شیئرسے ہوتا ہے۔
دریں اثنا سری لنکا سے سیریز میں پی سی بی کو توقعات سے کم آمدنی ہوئی، اس کی وجہ کراچی میں منعقدہ ون ڈے سیریز میں کم شائقین کی آمد اور ایک میچ کا بارش سے متاثر ہونا بنی،یہ سیریز میزبان ٹیم نے باآسانی 2-0 سے اپنے نام کر لی تھی۔واضح رہے کہ پہلے بورڈ کے اکاؤنٹس ہر چار ماہ بعد پیش ہوتے تھے مگرنئی انتظامیہ نے ماہانہ بنیادوں پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گذشتہ دنوں فنانس کمیٹی کے اجلاس میں گوشوارے پیش کیے گئے جو اب بدھ کوگورننگ بورڈ ممبرز کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔