اگلے سال پی ایس ایل میچز پشاور میں بھی ہونگے وزیر اعلیٰ کے پی کے

کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبرپختونخوا میں امن بحال ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان


ویب ڈیسک February 04, 2020
کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبرپختونخوا میں امن بحال ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ محمود خان۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن بحال ہو چکا ہے اور اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے ملاقات کی جس میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ کرکٹ کے فروغ کے لئے حکومت خیبرپختونخوا اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے مشترکہ کاوشوں کا فیصلہ بھی کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ کھیل امن کی نشانی ہے اور خیبرپختونخوا میں امن بحال ہو چکا ہے، کرکٹ سمیت تمام کھیلوں کا فروغ ترجیحات میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور کی دبئی اسٹینڈرڈ پر تیاری جاری ہے جب کہ اگلے سال پی ایس ایل میچزکا انعقاد پشاور میں بھی کروایا جائے گا۔

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں اور بالخصوص کرکٹ کا وسیع ٹیلنٹ موجود ہے، پی سی بی پشاور میں کرکٹ ایکسیلنس سنٹرز بنا رہا ہے جب کہ اسکول اور مدارس میں کرکٹ کے فروغ کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں