ایکسپریس نیوز کی خبر بچی علاج کیلیے لاہور روانہ

بچی کے والد نے ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی کا بھی شکریہ ادا کیا


Numainda Express November 19, 2013
والد کا ایکسپریس نیوز ٹیم، ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی سے اظہار تشکر

ایکسپریس نیوز کی کاوشوں کے نتیجے میں دل کے سوراخ سمیت مختلف امراض میں مبتلا حیدرآباد کی رہائشی چار سالہ بچی بشریٰ علاج کے لیے لاہور روانہ ہوگئی۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر چھ اتحاد کالونی کا رہائشی راج مستری فاروق احمد کی چار سالہ بچی دل کے سوراخ سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہے جس کے متعلق گذشتہ دنوں ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہوئی تو بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض حسین کی صاحبزادی امبر شہزاد نے بچی کو علاج معالجے کے لیے والدین سمیت لاہور بلوا لیا، مستری فاروق احمد اپنی بیمار بچی کو لے کر بذریعہ ٹرین لاہور روانہ ہوگیا، جہاں اس کا علاج بحریہ ٹائون کے جدید ترین اسپتال میں ہو گا۔



روانگی سے قبل بچی کے والد نے ایکسپریس نیوز کی پوری ٹیم سمیت بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی امبر شہزاد سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی غربت کے باعث بیٹی کے علاج کے حوالے سے کافی پریشان تھا لیکن ایکسپریس نیوز نے اس کی بیٹی کی خبر نشر کی جس کی بدولت اس کی بیٹی کا علاج ممکن ہوسکا ہے، اس نے ملک ریاض اور ان کی صاحبزادی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بچی کی والدہ، بہن ، بھائی اور دیگر رشتے داروں نے اشک بار آنکھوں اور دعاؤں کے ساتھ اسے رخصت کیا۔