فیروزخان نے انسٹا گرام اکاؤنٹ کیوں ڈیلیٹ کیا؟ اہلیہ نے بتادیا

ویب ڈیسک  پير 10 فروری 2020
 اداکار جلد ہی نئی آنے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپورفلم ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

اداکار جلد ہی نئی آنے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپورفلم ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 کراچی: پاکستان کے ناموراداکارفیروزخان کی اہلیہ نے اداکارکے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ بتادی۔

پاکستان کے ناموراداکاراورڈرامہ’ خانی‘ سے مشہورہونے والے فیروزخان نے اپنی اداکاری کے باعث مداحوں کی ایک بڑی تعداد کواپنی طرف راغب کیا تھا۔ اداکارکے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پربھی بہت سے مداح انہیں فالوکرتے تھے تاہم اچانک ہی اداکارکی جانب سے ان کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔ اداکار کا اس متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

اب انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کرنے کی وجہ ان کی اہلیہ علیزے فیروزخان نے خود ہی بتادی۔ علیزے خان نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری شئیر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہیں۔ اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ یہ روحانی سفرآپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: ’’ٹچ بٹن‘‘ کا ٹیزر جاری

واضح رہے کہ اداکار جلد ہی نئی آنے والی ایکشن اوررومانس سے بھرپورفلم ’ٹچ بٹن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔