ٹی 20 کوالیفائر یواے ای نے ہانگ کانگ کی بلند پرواز روک دی

نیپال اور نیدرلینڈز نے تیسری فتوحات کی بدولت پوزیشن کو مستحکم بنالیا


Sports Desk November 20, 2013
نیپال اور نیدرلینڈز نے تیسری فتوحات کی بدولت پوزیشن کو مستحکم بنالیا فوٹو؛فائل

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 کوالیفائر میں یواے ای نے ہانگ کانگ کی بلند پرواز روک دی، نیپال اور نیدرلینڈز نے تیسری فتوحات کی بدولت ایونٹ میں اپنی پوزیشن کو مستحکم بنالیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے ہانگ کانگ کیخلاف7 وکٹ سے فتح کو گلے لگالیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر138رنز جوڑے، جیمی ایٹکنسن 42رنز بناکر نمایاں رہے،ناصر عزیز اور منجولا گوریج نے 3، 3 شکار کیے، یواے ای نے 18.4 اوورز میں تین وکٹ پر ہدف پا لیا، خرم خان نے 67 کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔



نیدرلینڈز نے ڈنمارک کو 7 وکٹ سے ہرادیا، احسان ملک جمیل نے4وکٹیں لیکر حریف ٹیم کو 8 وکٹ پر109تک محدود رکھا، اسٹیفن مے برگ کے ناقابل شکست 54 سے تقویت پاتے ہوئے ڈچ ٹیم نے 10.4 اوورزمیں ہدف تین وکٹ پر حاصل کرلیا،دیگر میچز میں نیپال نے پاپوا نیوگنی کو7 وکٹ سے زیر کیا،اٹلی کیخلاف نمیبیا کی ٹیم 3 وکٹ سے کامیاب ہوگئی، یوگینڈا نے کینیڈا کو 44رنز سے مات دیدی، کینیا نے اسکاٹ لینڈ کو 92 رنز کے واضح مارجن سے قابو کرلیا۔