عمران شاہد اور رتیش نے آنیوالی فلموں کیلیے نئے انداز اپنالیے

اداکار عمران خان نئی فلم جو سپر ہیرو کے موضوع پر مبنی ہوگی کے لیے بھون جوش میں جسامت بنا رہے ہیں


APP November 21, 2013
اداکا رشاہد کپور نئی فلم میں نئے ہیر اسٹائل میں دکھائی دینگے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار عمران خان، اداکار شاہد کپور اور اداکار رتیش دیش مکھ کو مداح نئی فلموں میں نئے روپ میں دیکھیں گے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران خان، اداکار شاہد کپور اور اداکار رتیش دیش مکھ نئی فلموں میں مداحوں کے لیے نیا اور منفرد انداز دھار کر انھیں محظوظ کرینگے۔ اداکار عمران خان نئی فلم جو سپر ہیرو کے موضوع پر مبنی ہوگی کے لیے بھون جوش میں جسامت بنا رہے ہیں جس کے لیے انھوں نے ڈائیٹنگ شروع کر دی ہے۔ اداکا رشاہد کپور نئی فلم میں نئے ہیر اسٹائل میں دکھائی دینگے جب کہ اداکار رتیش دیش مکھ نئی فلم میں کردار کے لیے بال لمبے کر رہے ہیں۔ یہ فلمیں آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔