اغوا کے بعد 2 افراد کو قتل کرنیوالے 2 مجرموں کو سزائے موت

کورٹ رپورٹر  ہفتہ 15 فروری 2020
مجرم مقتولین کی گاڑی میں گھوم رہے تھے، تفتیشی افسر، عدالت نے غیرقانونی اسلحہ کے مقدمے میں مجرموں کو 7،7 سال قید بھی سنائی
۔ فوٹو:فائل

مجرم مقتولین کی گاڑی میں گھوم رہے تھے، تفتیشی افسر، عدالت نے غیرقانونی اسلحہ کے مقدمے میں مجرموں کو 7،7 سال قید بھی سنائی ۔ فوٹو:فائل

کراچی:  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں 2 مجرموں کو سزائے موت سنادی۔

سینٹرل جیل کے انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر16 نے اغوا برائے تاوان، قتل اور غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی، عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں مجرموں کو  7 ، 7 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے،مجرموں میں شیراز الدین فاروقی اور تصور شامل ہیں۔

تفتیشی افسر انسپکٹر عتیق الرحمن نے بتایا کہ مجرموں نے عبدالباسط شیخ اور عدیل رشید کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا، مجرموں نے مغویان کے اہلخانہ سے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ مجرموں نے مقتولین کے اے ٹی ایم سے ایک لاکھ 35 ہزار روپے بھی نکالے تھے، مجرموں کے قبضے سے اے ٹی ایم کی رسید، مقتولین کے اصل شناختی کارڈ اور گاڑی برآمد کی گئی ہے۔

انسپکٹر عتیق الرحمن نے نمائندہ ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں مجرم مقتولین کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگاکر کر گھوم رہے تھے جب انھیں گرفتار کیا گیا۔ مجرموں نے مقتولین کو 8 جون 2010 کو اغوا کیا تھا، مجرموں کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔