اثاثہ جات کیس؛ نیب کا رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا

طالب فریدی  ہفتہ 15 فروری 2020
نیب نے رانا ثنا اللہ کو 3 فروری کو بھی طلب کیا تھا فوٹو: فائل

نیب نے رانا ثنا اللہ کو 3 فروری کو بھی طلب کیا تھا فوٹو: فائل

 لاہور: قومی احتساب بیورو نیب نے اثاثہ جات کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما رانا ثناءاللہ کو ایک اور بلاوا بھجوا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کو نیب کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے روبرو 19 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ رانا ثناءاللہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اہل خانہ کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات بھی لائیں ۔اس کے علاوہ ان کی جانب سے 2 جنوری کو جمع کروائے گئے اثاثہ جات پرفاما سے متعلق بھی وضاحت مانگی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے رانا ثنا اللہ نے پوچھا ہے کہ انہوں نے اپنا کاروبار کیسے شروع کیا؟ اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟، جو جائیدادیں بنائی گئی ہیں ان کا ذریعہ کیا تھا؟، کاروبار کیسے شروع کیا اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا؟ تحریری وضاحت ہمراہ لائیں آپ کے خاندان کے دیگر اراکین کے اثاثے کتنے ہیں اور ان میں کتنا اضافہ ہوا؟، انہوں نے اہل خانہ کو تحائف کی صورت میں کیا کیا دیا؟، جو تحائف دئیے گئے اس رقم کا ذریعہ کیا تھا؟۔

واضح رہے کہ نیب نے رانا ثنا اللہ کو 3 فروری کو بھی طلب کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔