مولانا فضل الرحمن کے بیان پر اسمبلی رکنیت خاتمے کی درخواست خارج

مولانافضل الرحمن نے کتے کوشہیدکہنے کابیان قومی اسمبلی میںدیا


APP November 21, 2013
ہم نے پاکستان اسلام کے نام پرحاصل کیا اور مذہب اسلام ریاست کی پراپرٹی ہے جبکہ مولانافضل الرحمن نے کتے کوشہیدکہنے کابیان قومی اسمبلی میں دیا، درخواست گزار فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کے حوالے سے دائردرخواست خارج کردی، چیف جسٹس محمدانورکاسی نے سماعت کی۔

درخواست گزار شاہد اورکزئی پیش ہوئے اور موقف اختیارکیاکہ ہم نے پاکستان اسلام کے نام پرحاصل کیااور مذہب اسلام ریاست کی پراپرٹی ہے جبکہ مولانافضل الرحمن نے کتے کوشہیدکہنے کابیان قومی اسمبلی میں دیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی پرذمے داری عائدہوتی ہے کہ وہ مولانافضل الرحمن کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلیے کارروائی کریں۔