دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر کے دل کو سکون ملتا ہے علی ظفر

چاہتا ہوں کہ پاکستان کے بارے میں دنیا میں پایا جانے والا منفی تاثر ختم کیا جائے، علی ظفر


INP November 22, 2013
چاہتا ہوں کہ پاکستان کے بارے میں دنیا میں پایا جانے والا منفی تاثر ختم کیا جائے، علی ظفر فوٹو: فائل

MULTAN: گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر کے دل کو سکون ملتا ہے، میں بھی چاہتا ہوں کہ پاکستان کے بارے میں دنیا میں پایا جانے والا منفی تاثر ختم کیا جائے۔

ایک انٹرویو کے دوران علی ظفر نے کہا کہ میں بھارت سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکا ہوں اور میری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے اپنے ملک کا نام روشن کروں کیونکہ آج ہمیں جو کچھ ملا ہے اس ملک کی وجہ سے ملا ہے۔