جیون ساتھی کا انتخاب اپنی مرضی سے کروں گا شاہد کپور

اگر مجھے کوئی لڑکی پسند آگئی اور اس سے محبت ہوگئی تو میں سیٹل ہو جاؤں گا، شاہد کپور


APP November 22, 2013
اگر مجھے کوئی لڑکی پسند آگئی اور اس سے محبت ہوگئی تو میں سیٹل ہو جاؤں گا، شاہد کپور فوٹو: فائل

بھارتی اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ اخبارات نے میرے والد کے پنجاب جانے کو موضوع بنا رکھا ہے کہ وہ میرے لیے لڑکی ڈھونڈنے گئے ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے وہ وہاں لڑکی کی تلاش میں نہیں بلکہ وہاں مقیم چند رشتہ داروں سے ملنے گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ وہ جیون ساتھی اپنی مرضی سے چنیں گے اور والد نے انھیں پورا اختیار دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی کی شادی کریں اس معاملے میں وہ آزاد ہیں۔ اداکار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ دو سال سے بالکل اکیلا ہوں۔ اگر مجھے کوئی لڑکی پسند آگئی اور اس سے محبت ہوگئی تو میں سیٹل ہو جاؤں گا۔