روہت رواں سال زیادہ ون ڈے رنز بنانے والے پلیئر کوہلی اور مصباح کا دوسرا نمبر

بھارتی اوپنر نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں72رنزکی اننگز کے دوران حاصل کیا


Sports Desk November 23, 2013
بھارتی اوپنر نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں72رنزکی اننگز کے دوران حاصل کیا۔ فوٹو: بی سی سی آئی/فائل

روہت شرما رواں سال ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔

بھارتی اوپنر نے یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے میچ میں72رنزکی اننگز کے دوران حاصل کیا، وہ اب تک23 میچز میں60.15 کی اوسط سے1143 رنز بنا چکے، ہم وطن ویرت کوہلی اور پاکستانی کپتان مصباح الحق یکساں 1119 رنز کیساتھ مشترکہ دوسری پوزیشن پر ہیں، ایک ہزار سے زائد رنز اسکور کرنے والوں میں جارج بیلی (1098) اور کمار سنگاکارا (1033) بھی شامل ہیں۔

روہت ان دنوں شاندار فارم میں ہیں، آخری 5 انٹرنیشنل اننگز میں انھوں نے ففٹی سے زائد اسکور بنایا، اس میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میں79اور 209، ویسٹ انڈیز سے ٹیسٹ میں 117، ناقابل شکست111 اور اب ون ڈے میں 72رنز شامل ہیں۔ ہوم گرائونڈ پر انھوں نے اب تک 24 میچز میں64.11 کی اوسط سے1154 رنز اسکور کیے ہیں، اس میں2سنچریاں اور7ففٹیز شامل رہیں۔