سابق صدر جان ایف کینیڈی کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے امریکی مبصر کا انکشاف

شواہد موجودہیں کہ22 نومبر1963ء کواس وقت کے امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے


Online November 24, 2013
جان ایف کینیڈی کوامریکی عوام کے مفادات عزیزتھے، فوٹو: فائل

امریکا کے ایک سیاسی مبصرنے انکشاف کیا ہے کہ سابق امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے قتل میں اسرائیل کاہاتھ ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سینئرسیاسی مبصرمارگ گیلن نے ایرانی ٹی وی کوانٹرویومیں بتایا بے شمارشواہد موجودہیں کہ22 نومبر1963ء کواس وقت کے امریکی صدرجان ایف کینیڈی کے قتل میں اسرائیل ملوث ہے، اسرائیل لابی نہ صرف کانگریس بلکہ اعلیٰ حکومتی عہدوں پرانٹیلی جنس سروس میں بھی موجودتھی اورقاتلوں کواس لابی کی بھرپورمددحاصل تھی۔انھوں نے کہا جان ایف کینیڈی کوامریکی عوام کے مفادات عزیزتھے اوراسرائیل یہ برداشت نہیں کرسکتاتھاکہ وہ مزیدمضبوط ہوں۔

مقبول خبریں