- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
کورونا وائرس کے باعث ’’مشن امپاسبل 7 ‘‘کی شوٹنگ معطل

اٹلی میں 200 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، بین الاقوامی میڈیا فوٹوانٹرنیٹ
وینس: اٹلی میں کورونا وائرس کے خوف کے باعث ہالی ووڈ سپراسٹار ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی۔
ہالی ووڈ پروڈکشن کمپنی پیراماؤنٹ پکچرز نے اٹلی کے شہر وینس میں فلم کی عکس بندی کے لیے تین ہفتوں کا شیڈول طے کیا تھا لیکن کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر فلم کی شوٹنگ منسوخ کردی گئی ہے۔ پروڈکشن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فلم کی شوٹنگ اپنے عملے اور کاسٹ کی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے منسوخ کی گئی ہے۔
اسٹوڈیو انتظامیہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ عملے کو شوٹنگ شروع ہونے تک واپس بھیجا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ہم اٹلی میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اورحکومت اور صحت کے عملے کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلی میں 200 سے زائد افراد سی او وی آئی ڈی-19 سے متاثر ہیں یہ سانس کی بیماری کورونا وائرس کے باعث ہوتی ہے۔ جب کہ ایشیا سے باہر اب تک سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس کے متعدد کیسز پڑوسی خطے لومبارڈی میں رپورٹ ہوئے ہیں جو شمالی اٹلی کا علاقہ ہے تاہم تین کیسز وینس کے ہیں۔
واضح رہے کہ ’’مشن امپاسبل7‘‘ مشن امپاسبل سیریز کی ساتویں فلم ہے اسے اگلے سال جولائی میں ریلیز ہونا تھا لیکن شوٹنگ کینسل ہونے کے بعد اس کی نئی ریلیز کی تاریخ کے حوالے سے فی الحال تفصیلات منظرعام پر نہیں آئی ہیں۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم ’’مشن امپاسبل7‘‘ کے ہدایت کار کرسٹوفر میک کیوری ہیں اور فلم کی کہانی بھی انہوں نے ہی تحریر کی ہے۔ سیریز کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم میں بھی ٹام کروز ایتھن ہنٹ کے کردار میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔