ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود کمی بیشی کا اعلان کر دیا

موجودہ کرائے کے ریٹ میں ٹرانسپورٹ چلانا ناممکن ہے, کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد


Staff Reporter September 05, 2012
ایک ہفتے میں کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو ٹرانسپورٹ اتحاد کرایوں میں کمی پیشی کی فہرستیں ازخود جاری کردے گا. فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ازخود کمی بیشی کا اعلان کردیا ہے۔

جس کے تحت کم سے کم کرایہ 10 روپے اور زیادہ سے زیادہ 25 روپے مقرر کیا جائیگا، ٹرانسپورٹرز نے ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک ہفتے میں کرایے میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا تو کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کرایوں میں کمی پیشی کی فہرستیں ازخود جاری کردیگا۔

یہ فیصلہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس کی صدارت کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کی، اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت نے گذشتہ دو ہفتوں میں ڈیزل کے نرخ میں فی لیٹر 12 روپے اضافہ کیا جس کے بعد موجودہ کرائے کے ریٹ میں ٹرانسپورٹ چلانا ناممکن ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی بیشی کی جائے۔