- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دے دی
ملتان: پی ایس ایل فائیو کے آٹھویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں دوسرے مرحلے کا آغاز آج ملتان سے ہورہا ہے، پہلی بار ملتان میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 123 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔
ہدف کے تعاقب میں جیمز ونس اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا، ونس 5 رنز پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے جس کے بعد معین علی بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، کپتان شان مسعود بھی صرف 8 رنز ہی بناسکے۔
وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف نے وہاب ریاض کو مسلسل 3 گیندوں پر 3 چوکے رسید کیے تاہم اگلے اوور میں وہاب ریاض نے انہیں 12 رنز پر پویلین واپس بھیج کر اپنا حساب چکتا کردیا۔ بعد ازاں ریلی روسوو اور خوشدل شاہ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم شراکت داری قائم کی اور ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ روسوو 49 اور خوشدل شاہ 43 رنز پر ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا آغاز کیا، جیمز ونز نے محمد عرفان کی دوسری ہی گیند پر بینٹن کا کیچ چھوڑ دیا تاہم پہلے اوور ہی کی پانچویں گیند پر شاہد آفریدی نے کیچ پکڑ کر بینٹن کی اننگز کا خاتمہ کیا جب کہ پچھلے میچ کے سنچری میکر کامران اکمل بھی 15 رنز ہی بناسکے۔
ملتان سلطانز کے نوجوان بولر محمد الیاس نے ایک ہی اوور میں پہلے شعیب ملک کو 2 رنز پر پویلین بھیجا اور پھر لیام لیونگ اسٹون کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ دیا۔ نوجوان بلے باز حیدر علی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی 13 گیندوں پر صرف 2 رنز بناسکے، لیام ڈاسن نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم شاہد آفریدی نے انہیں 22 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا اور وہاب ریاض بھی صرف 9 رنز ہی بناسکے، حسن علی بھی 8 رنز ہی بناسکے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے سہیل تنویر نے 4، محمد عرفان اور محمد الیاس نے 2،2 جب کہ شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔