بھتہ خوری کا الزام کالعدم تحریک طالبان کے3کارکنوں کا ریمانڈ

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے اور طالبان کمانڈروں کو بھجوانے کا اعتراف کیا ہے


Staff Reporter November 26, 2013
پولیس اہلکاروں سمیت 50سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں گرفتار ملزم سہیل کے ریمانڈ میں توسیع فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار عبدالقادر ، عبدالکریم اور ایس ایم جنید کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا تھا۔

اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو بہادرآباد سے مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کیا تھا انکے قبضے سے بھتے کی پرچیاں ، کالعدم تحریک طالبان کے لیٹر پیڈ ، و دیگر مواد برآمد کیے ہیں ،ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں تاجروں سے بھتہ وصول کرنے اور طالبان کمانڈروں کو بھجوانے کا بھی اعتراف کیا ہے ،ملزمان سے تحقیق کرنی ہے اور14 روزکے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی ۔



عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو8دسمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا ہے،دریں اثنا پولیس اہلکاروں سمیت 50سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزم محمد سہیل ، عرف کمانڈو عرف سناٹا کو مزید تحقیقات کے لیے 2دسمبر تک جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے ملزمان پر انسپکٹر انوار الحق ، اور ایس پی عزیز الرحمن کے2 بیٹوں سمیت 50پولیس اہلکاروں کے قتل اور پولیس انسپکٹر سلیم کو زخمی کرنے کے الزام میں عزیز بھٹی سمیت دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔