جنوبی افریقہ کل اپنا 500 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گا پاکستان سے مقابلہ

پروٹیز نے 1992 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے ایک روزہ کرکٹ میں کافی اچھا پرفارم کیا


Sports Desk November 26, 2013
پروٹیز نے 1992 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے ایک روزہ کرکٹ میں کافی اچھا پرفارم کیا ۔فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ بدھ کو اپنا 500 واں ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گا۔

پاکستان سے مقابلہ پورٹ ایلزبتھ میں ہونا ہے، پروٹیز نے 1992 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد سے ایک روزہ کرکٹ میں کافی اچھا پرفارم کیا، اب تک کھیلے جانے والے 499 میں سے307 میچز میں کامیابی نصیب ہوئی،ان میں سے 6 ٹائی رہے۔

اس طرح جنوبی افریقہ کی ایک روزہ فتوحات کا تناسب 61.5 ہے،اگر ان میں سے ایسے13 میچز کو نکال دیں جن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تو پھر کامیابی کا یہ تناسب 63 فیصد ہو جائے گا۔