- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اسلام آبادہائیکورٹ کے فل کورٹ اجلاس میں خط لکھنے والے 6 ججوں کی بھی شرکت
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
کیا علی عظمت نے علی ظفر سے ہار مان لی؟
کراچی: علی عظمت نے علی ظفر کے لیے ویڈیو پیغام دیا ہے جس میں انہوں نے علی ظفر پر الزامات لگانے کے بجائے کہا ہے کہ وہ علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ویڈیو بناکر بھیجیں گے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: لوگوں کو علی ظفر کی یادستانے لگی
علی ظفر بھی لوگوں کی محبتوں سے انکار نہ کرسکے انہوں نے اپنے طور پر پی ایس ایل کا نیا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شائقین سے کہا کہ گانا میں بناؤں گا اور ڈانس کی ویڈیو آپ بناکر بھیجیں۔ بس پھر کیا تھا لوگوں نے علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ڈانس ویڈیو بنابناکر اپ لوڈ کرنی شروع کردیں یہاں تک کہ پورے سوشل میڈیا پر صرف علی ظفر اور ان کا پی ایس ایل کا گانا چھایا ہوا ہے۔ علی ظفر کی شہرت دیکھ کراب شاید علی عظمت نے بھی ہار مان لی ہے اور وہ اپنے الزامات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی عظمت کی تنقید
حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں علی عظمت نے کہا لوگ پی ایس ایل کے لیے اتنے پرجوش ہیں کہ ہر کوئی اپنا گانا بنانا چاہتا ہے اور علی ظفر کیوں نہ بنائے گانا، میں اس کے بالکل حق میں ہوں کہ علی ظفر بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنائے بلکہ اس نے چند روز قبل لوگوں سے ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجنے کے لیے بھی کہا تھا تو میں بھی اس کے گانے کے لیے اپنی ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجوں گا تاکہ وہ اپنی ویڈیو میں میرا ڈانس بھی ڈالے اور انشااللہ اس کا گانا بھی ہٹ ہوگا۔ ہمارے ملک میں ٹوٹل چار، پانچ تو آرٹسٹ ہیں انہیں بھی اگر لڑادیں گے تو کیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: علی عظمت کی عزت کروں گا
علی ظفر نے علی عظمت کی اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے کھلے دل سے انہیں خوش آمدید کہا اور یہ ’’یہ بات!، بھائی میں آپ کی ویڈیو کا انتظار کررہاہوں۔ اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے اپنے گانے کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنا گانا اتوار کو ریلیز کردیں بس آپ کا شوٹ رہ گیا ہے۔‘‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔