کیا علی عظمت نے علی ظفر سے ہار مان لی؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 29 فروری 2020
لوگوں نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا گانا بنانے کی پرزور فرمائش کرنی شروع کردی تھی فوٹوفائل

لوگوں نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا گانا بنانے کی پرزور فرمائش کرنی شروع کردی تھی فوٹوفائل

کراچی: علی عظمت نے علی ظفر کے لیے ویڈیو پیغام دیا ہے جس میں انہوں نے علی ظفر پر الزامات لگانے کے بجائے کہا ہے کہ وہ علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ویڈیو بناکر بھیجیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن 5 کا گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےنہ صرف مسترد کردیا گیاتھا بلکہ گانے پر شدید تنقید بھی کی گئی تھی اورلوگوں کو پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزن کے گانے گانے والےعلی ظفر کی یاد ستانے لگی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  لوگوں کو علی ظفر کی یادستانے لگی

علی ظفر بھی لوگوں کی محبتوں سے انکار نہ کرسکے انہوں نے اپنے طور پر  پی ایس ایل کا نیا گانا بنانے کا اعلان کردیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے شائقین سے کہا کہ گانا میں بناؤں گا اور ڈانس کی ویڈیو آپ بناکر بھیجیں۔ بس پھر کیا تھا لوگوں نے علی ظفر کے نئے گانے کے لیے ڈانس ویڈیو بنابناکر اپ لوڈ کرنی شروع کردیں یہاں تک کہ پورے سوشل میڈیا پر صرف علی ظفر اور ان کا پی ایس ایل کا گانا چھایا ہوا ہے۔ علی ظفر کی شہرت دیکھ کراب شاید علی عظمت نے بھی ہار مان لی ہے اور وہ اپنے الزامات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  علی عظمت کی تنقید

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں علی عظمت نے کہا لوگ پی ایس ایل کے لیے اتنے پرجوش ہیں کہ ہر کوئی اپنا گانا بنانا چاہتا ہے اور علی ظفر کیوں نہ بنائے گانا، میں اس کے بالکل حق میں ہوں کہ علی ظفر بھی پی ایس ایل کے لیے اپنا گانا بنائے بلکہ اس نے چند روز قبل لوگوں سے ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجنے کے لیے بھی کہا تھا تو میں بھی اس کے گانے کے لیے اپنی ڈانس کی ویڈیو بناکر بھیجوں گا تاکہ وہ اپنی ویڈیو میں میرا ڈانس بھی ڈالے اور انشااللہ اس کا گانا بھی ہٹ ہوگا۔ ہمارے ملک میں ٹوٹل چار، پانچ تو آرٹسٹ ہیں انہیں بھی اگر لڑادیں گے تو کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: علی عظمت  کی عزت کروں گا

علی ظفر نے علی عظمت کی اس ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے کھلے دل سے انہیں خوش آمدید کہا اور یہ ’’یہ بات!، بھائی میں آپ کی ویڈیو کا انتظار کررہاہوں۔ اس کے ساتھ ہی علی ظفر نے اپنے گانے کی ریلیز کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ اپنا گانا اتوار کو ریلیز کردیں بس آپ کا شوٹ رہ گیا ہے۔‘‘

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔