پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی شروع نہ ہوسکی

خصوصی عدالت کے رجسٹرار اور پراسیکیوٹر کانوٹیفکیشن جاری نہ ہونا وجہ تھی


Numainda Express November 26, 2013
فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے میں مزید تاخیرکی صورت میں خصوصی عدالت کی کارروائی میں بھی تاخیرہوگی ۔ فوٹو: فائل

سابق صدرجنرل مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی شروع کرنے کے لیے خصوصی عدالت کے رجسٹرار اور پراسیکیوٹر کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کے باعث خصوصی عدالت میں پیر کوسابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کے خلاف کارروائی کاآغاز نہیں ہوسکا ۔

رجسٹرارکے تقررکے بغیرخصوصی عدالت کی ضروریات، سیکیورٹی کے معاملات سمیت دیگر اہم امورکوحتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے۔خصوصی عدالت وفاقی شریعت عدالت کی عمارت میں ایک کمرے میں قائم کی گئی ہے۔سیشن جج کے عہدے کے جوڈیشل افسرکوخصوصی عدالت کارجسٹرار تقررکرنے کے لیے نام زیرغور لائے جا رہے ہیں۔



جبکہ حکومت کی جانب سے سینئرایڈووکیٹ اکرم شیخ کی بطور پراسیکیوٹر تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں ہوسکا حکومت کی جانب سے ان دو عہدوں کے فوری نوٹیفکیشن جاری کرنے میں مزید تاخیرکی صورت میں خصوصی عدالت کی کارروائی میں بھی تاخیرہوگی ۔