صدرنے سینیٹ اجلاس2 قومی اسمبلی کا 5دسمبرکوطلب کرلیا

قومی اسمبلی کاساتواں سیشن ہوگا جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غورلائے جائینگے۔


Numainda Express November 26, 2013
قومی اسمبلی کاساتواں سیشن ہوگا جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غورلائے جائینگے۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کااجلاس 5 اورسینیٹ کا2 دسمبر کوطلب کرلیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدرنے آئین کے آرٹیکل 54(1)کے تحت حاصل اختیارات کوبروئے کارلاتے ہوئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے ہیں۔

قومی اسمبلی کاساتواں سیشن ہوگا جس میں ایوان کی معمول کی کارروائی سمیت اہم قومی امور زیر غورلائے جائینگے۔ سینیٹ کااجلاس پیر2 دسمبر شام 4بجے ہو گا۔ ایوان بالاکایہ 99 واں اجلاس ہوگا۔