پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 4 مارچ 2020
روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی ہو چکی ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو، فائل

روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی ہو چکی ہے، وزیراعظم ۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ روپیہ مستحکم اور خسارہ 73 فیصد کم ہوگیا، پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ روپیہ مستحکم اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73  فیصد کمی ہو چکی ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے اور سیمنٹ کی فروخت بھی بڑھ گئی ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔