ایشیا کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا، چیئرمین پی سی بی

ویب ڈیسک / ذوالفقار بیگ  جمعـء 6 مارچ 2020
ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کروانے کی ضد رکھی تو بھارت نہیں آئے گا، احسان مانی

ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کروانے کی ضد رکھی تو بھارت نہیں آئے گا، احسان مانی

لاہور: چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم کو پاکستان لانے کے لیے ماضی میں ہرکھلاڑی کو 25, 25 ہزارڈالرز ادا کیے گئے تاہم آج پی سی بی نے کسی غیرملکی پلیئر کو پاکستان آنے کے لیے اضافی قیمت ادا نہیں کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایشیا کپ کی پاکستان سے دبئی منتقلی؛ گنگولی کے بیان پر پی سی بی سیخ پا

احسان مانی نے کہا کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہی ہے تاہم ایشیا کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا، اگرایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کروانے کی ضد رکھی تو بھارت نہیں آئے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ جو مرضی کہے ہمیں اس کی پروا نہیں جب کہ پی ٹی وی کے پاس براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے زیادہ صلاحیت نہیں ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ راشد لطیف نے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلادیش کو دینے کا خدشہ ظاہر کردیا

واضح رہے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے مسلسل انکار کرتی رہی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی معاونت کے بعد بنگلادیش نے پاکستان آنے میں رضامندی ظاہر کی جس پر سابق کپتان راشد لطیف نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے ڈیل ہوئی ہے اور اب ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔