لفظی جنگ کی شدت کم کرنے کے لیے آئی سی سی نے مداخلت کا فیصلہ کرلیا

دونوں ٹیموں کے کپتانوں مائیکل کلارک اور الیسٹرکک کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کھیلنے کی تلقین کی جائیگی


Sports Desk November 28, 2013
دونوں ٹیموں کے کپتانوں مائیکل کلارک اور الیسٹرکک کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کھیلنے کی تلقین کی جائیگی۔ فوٹو: فائل

MUZAFFARABAD: آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان لفظی جنگ کی شدت کو کم کرنے کے لیے آئی سی سی نے مداخلت کا فیصلہ کرلیا۔

دوسرے ٹیسٹ سے قبل میچ ریفری جیف کرو دونوں ٹیموں کے کپتانوں مائیکل کلارک اور الیسٹرکک کو تہذیب کے دائرے میں رہ کر کرکٹ کھیلنے کی تلقین کریں گے۔ پہلے ٹیسٹ میں تنازع کی وجہ سے میچ آفیشل باقی سیریز کو بدمزگی سے بچانا چاہتے ہیں، جیف کرو آفیشل براڈ کاسٹر چینل 9 کو بھی تنبیہ کریں گے کہ وہ اوورز کے درمیان اسٹمپس مائیکرو فون کو بند کرنا نہ بھولے۔