راحیل شریف کی تعیناتی سے سینئرموسٹ ہارون اسلم سپرسیڈ

روایت رہی ہے کہ جونیئرکوآرمی چیف لگایاجائے توسینئرسبکدوش ہوجاتے ہیں


Numainda Express November 28, 2013
لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کی جلد ریٹائر منٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،ذرائع۔۔فوٹو:فائل

لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کی بطور آرمی چیف تعیناتی سے پاک فوج کے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم سپر سیڈ ہو گئے۔

لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم جو پاک فوج میں شاندار کیر یئر کے حامل جنرل تھے اور ان دنوں چیف آف لاجسٹکس تھے ، ان کے جونیئر لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف کو نیا آرمی تعینات کیے جانے پر وہ سپر سیڈ ہوئے ہیں۔



جبکہ پاک فوج میں یہ روایت رہی ہے کہ جب کسی سینئر سے جونیئر جنرل کو آرمی چیف لگایا جائے تو سپر سیڈ ہونے والے جنرل سبکدوش ہو جاتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم کی جلد ریٹائر منٹ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے وہ آئندہ چند دنوں میں حتمی فیصلہ کریں گے۔