جنوبی افریقن فاسٹ بولرڈیل اسٹین اورجیک کیلس تیسرے ون ڈے سے باہر

فاسٹ بالرڈیل اسٹین کمرکی بائیں جانب تکلیف کے باعث تیسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ آل راؤنڈر جیک کیلس کا ہاتھ زخمی ہے


ویب ڈیسک November 28, 2013
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے 30 نومبر سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو:فائل

اپنی دھواں دھار بو لنگ سے پاکستانی بیٹنگ لائن اڑانے والے جنوبی افریقن فاسٹ بالرڈیل اسٹین اورایک سال بعد ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے والے جیک کیلس پاکستان کے خلاف تیسرا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

سنچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے 30 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ فاسٹ بالرڈیل اسٹین کمرکی بائیں جانب تکلیف کے باعث تیسرا میچ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ آل راؤنڈر جیک کیلس کا ہاتھ زخمی ہے، انجری کی وجہ سے وہ بھی اسکواڈ سے باہرہوچکے ہیں، جنوبی افریقن سلیکشن کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ بھارت سے ہونے والی سیریز سے قبل آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ڈیل اسٹین نے اپنی تباہ کن بولنگ سے 6 شکار کئے تھے۔

مقبول خبریں