کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے سعودی حکومت کی 72 گھنٹوں کی مہلت مکمل

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 مارچ 2020
 دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری نے مزید 72 گھنٹوں کی مہلت مانگ لی ہے۔ فوٹوفائل

دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری نے مزید 72 گھنٹوں کی مہلت مانگ لی ہے۔ فوٹوفائل

اسلام آباد: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سعودی حکومت کی 72 گھنٹوں کی مہلت مکمل ہوچکی دونوں ممالک کی ایوی ایشن انڈسٹری نے مزید 72 گھنٹوں کی مہلت مانگ لی ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے دی گئی 72 گھنٹوں کی مہلت میں 142 پروازیں آپریٹ ہوئیں، جس میں پاکستان سے سعودیہ  18 ہزار 8 سو 43 مسافروں کو پہنچایا گیا، جبکہ سعودیہ سے پاکستان 21 ہزار 1 سو 37 مسافروں کو لایا گیا۔

ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک سے مزید مسافر اپنے وطن واپس آنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کی قومی اور پرائیوٹ ایئرلائنز اور ایوی ایشن حکام نے مزید 18 مارچ تک مزید مہلت کی درخواست کی ہے۔

CAA

سعودی حکومت کی ڈیڈ لائن کارگو پروازوں اور ماہرین صحت کی آمد ورفت پر لاگو نہیں ہوتی، ایوی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سعودی حکومت اس درخواست پر غور کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔