پاک جنوبی افریقہ دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا

آفریدی اور سعید اجمل نے جنوبی افریقی ڈومیسٹک ٹی20 میں شرکت کے معاہدوں پر دستخط کر دیئے۔


Sports Desk November 30, 2013
ٹائٹنز کے چیف ایگزیکٹیو جیکس فال پاکستانی اسپنر سعید اجمل سے مصافحہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ٹائٹنز

پاک جنوبی افریقہ دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو گیا،شاہد آفریدی اور سعید اجمل نے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹی 20 میں شرکت کے معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔

سہیل تنویر بھی لائنز کی نمائندگی کرتے رہیں گے جبکہ مزید 2 پاکستانی پلیئرز کی مختصر فارمیٹ کے اس ایونٹ میں شرکت پر بات چیت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلیے شاہد آفریدی نے نائٹس اور سعید اجمل نے ٹائٹنز کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے ہیں۔ سہیل تنویر بھی لائنز اسکواڈ کا حصہ رہیں گے جبکہ مزید 2 پاکستانی پلیئرز کی مختصر فارمیٹ کے اس ایونٹ میں شرکت پر بات چیت جاری ہے۔ معاہدوں پر دستخط کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی رفاقت ہے جس میں اچھے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔



بھارت کے مختصر دورے کی وجہ سے پاکستان نے ایک شارٹ نوٹس پر جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے کی حامی بھرلی تھی۔ اگرچہ آفریدی اورسعید اجمل جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک سیزن میں نئے ہوں گے ، تنویر پہلے ہی لائنز کے ساتھ2سیزنز گزار چکے ہیں۔ انھیں نہ صرف انٹرنیشنل تجربہ حاصل بلکہ جنوبی افریقہ کے نوجوان تیز بولرز کو بھی سکھانے کا موقع ملا ہے، تنویر رواں برس کی چیمپئنز لیگ ٹی20 میں لائنز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔ اگر پاکستان کے پانچوں پلیئرز سے معاہدے ہوجائیں تو 20 اوورز کے مقابلوں میں غیر ملکی پلیئرز کی کل تعداد 8 ہوجائیگی۔ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن نے ڈولفنز اور گیل انگلینڈ کے گراہم انینز کے ساتھ ڈولفنز کو جوائن کرلیں گے۔