کامبلی کو دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑ گیا لیڈی پولیس اہلکار نے اسپتال پہنچایا

41 سالہ کامبلی کی گزشتہ برس 2 بند شریانوں کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی۔


Sports Desk November 30, 2013
کامبلی کو 1988 میں ٹنڈولکر کے ہمراہ انٹراسکول ٹورنامنٹ میں664 رنز کی شراکت قائم کرنے پر شہرت ملی تھی۔ فوٹو: فائل

UNITED NATIONS: سابق بھارتی ٹیسٹ بیٹسمین ونود کامبلی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل کرا دیاگیا۔

41 سالہ کامبلی کی گزشتہ برس 2 بند شریانوں کی انجیو پلاسٹی کی گئی تھی، حالیہ تکلیف بھی اسی کا شاخسانہ بتائی جا رہی ہے، اس بابت اسپتال نے کوئی رائے نہیں دی، کامبلی کو ڈرائیونگ کے دوران سینے میں شدید تکلیف ہوئی، انھوں نے لیڈی ٹریفک پولیس اہلکار کو مسئلے سے آگاہ کیا جس نے انھیں اسپتال پہنچایا، کامبلی کو 1988 میں ٹنڈولکر کے ہمراہ انٹراسکول ٹورنامنٹ میں664 رنز کی شراکت قائم کرنے پر شہرت ملی تھی، اس میں دونوں بیٹسمینوں نے ناقابل شکست ٹرپل سنچریاں اسکور کی تھیں، وہ ٹنڈولکر کے قریبی دوست شمار ہوتے تھے تاہم بعد میںدونوں میں دوریاں پیدا ہوگئیں، کامبلی نے چند روز قبل اس کا اعتراف بھی کیا تھا۔