کامن ویلتھ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایونٹ پاکستان نے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا

محمد الیاس نے 105 کلو گرام کلاس اور40 سال کی کیٹیگری میں 230 کلو وزن اٹھا کر پاکستان کو اعزاز دلایا۔


Sports Desk November 30, 2013
امجد امین بٹ نے ملائیشیا میں کامن ویلتھ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلیے پہلا گولڈمیڈل حاصل کیا تھا۔فوٹو : فائل

کامن ویلتھ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا۔

محمد الیاس نے 105 کلو گرام کلاس اور40 سال کی کیٹیگری میں 230 کلو وزن اٹھا کر پاکستان کو اعزاز دلایا۔ یادرہے کہ اس سے قبل امجد امین بٹ نے ملائیشیا میں کامن ویلتھ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کیلیے پہلا گولڈمیڈل حاصل کیا تھا۔