ٹویٹر نے ’ہاتھ دھونے‘ کی ایموجی متعارف کرادی

ویب ڈیسک  منگل 17 مارچ 2020
ٹویٹر نے ہاتھ دھونے کا ایموجی پیش کردیا جسے دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹویٹر نے ہاتھ دھونے کا ایموجی پیش کردیا جسے دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: ٹویٹر نے کورونا وائرس کے پس منظر میں چند نئے ہیش ٹیگز اور ہاتھ دھونے کی تلقین کرنے والی ایک ایموجی متعارف کرائی ہے۔

اس کے علاوہ اگر کوئی #HandWashing, #HandWashChallenge, #SafeHands or #WashYourHands کے ہیش ٹیگز استعمال کرے گا تو اس پر بھی یہ ایموجی یکلخت ظاہر ہوجائے گی۔

دوسری جانب ماہرین نے زور دے کر کہا ہے کہ لوگ اچھی طرح ہاتھ دھونے کو معمول بنائیں اور کم ازکم 20 سیکنڈ تک ہاتھ ضرور دھوئیں۔ اسی بنا پر ٹویٹر نے ایموجی کے ذریعے اس کی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہاتھ دھونے کی ایموجی کو لوگوں نے بہت مرتبہ استعمال کیا ہے اور اس عمل کو سراہا ہے۔ ٹویٹر کے مطابق ہینڈ واش ایموجی سامنے آتے ہی اس رحجان میں تیزی پیدا ہوئی جس میں لوگوں نے ایک دوسرے کو ہاتھ دھونے اور کورونا سے بچنے کی تلقین کی ہے۔

دوسری جانب لاتعداد صارفین ، ڈاکٹروں اور افراد کے ساتھ ساتھ عالمی ادارہ برائے صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایدھانم گیبریئسِس نے بھی اپنے ٹویٹ میں ٹویٹر کی اس ایموجی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت کو یہ بہت پسند آئی اور امید ہے کہ اس سے ہاتھ دھونے کی ویڈیوز بنانے اور پوسٹ کرنے کو بھی تحریک ملے گی۔

اس کے بعد یونیسیف مشرقی ایشیا نے بھی اسے سراہتے ہوئے نہایت ضروری قدم قرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔