کورونا وائرس ریونیو شارٹ فال میں 50ارب روپے اضافہ

ایف بی آر نے رواں ماہ کیلئے 594 ارب 70کروڑ90 لاکھ روپے کاہدف ناقابل حصول قراردیدیا۔


Irshad Ansari March 18, 2020
ایف بی آر نے رواں ماہ کیلئے 594 ارب 70کروڑ90 لاکھ روپے کاہدف ناقابل حصول قراردیدیا۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے باعث اقصادی سرگرمیاں متاثر ہونے سے ریونیو شارٹ فال میں 50 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوگیا۔

ایف بی آر نے رواں ماہ کیلئے 594 ارب 70کروڑ90 لاکھ روپے کاہدف ناقابل حصول قراردیدیا۔ رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں شارٹ فال ساڑھے 3 سو ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا خدشہ ہے،کورونا وائرس سے نقصانات کے باعث آئی ایم ایف نے ایف بی آر کیلئے ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں کمی پررضامندی کا اظہار کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی صورتحال پر رپورٹ طلب کرلی،ان کی زیرصدارت آج ہونے والے اجلاس میںمشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ انھیں آگاہی دیں گے ،جس پراہم فیصلے کیے جائیں گے۔