طبی ماہرین کی شہباز شریف کو فوری کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز

یوسف عباسی  پير 23 مارچ 2020
طبی ماہرین کی شہباز شریف کو فوری کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز فوٹو : فائل

طبی ماہرین کی شہباز شریف کو فوری کورونا ٹیسٹ کرانے کی تجویز فوٹو : فائل

 لاہور: ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی پر ماہرین طب نے  انھیں فوری کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ کم از کم 14دن قرنطینہ کا عمل اختیار کریں تاکہ ان سمیت دیگر افراد کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

ماہرین طب کے مطابق شہباز شریف عوامی لیڈر ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر ان تجاویز پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے وطن واپسی کے موقع پر کہا تھا کہ کہ ملک میں کورونا وبا کے خلاف عوام کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے، میرا، نواز شریف کا اور ہمارے پورے خاندان کا جینا مرنا قوم کے ساتھ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔