ہربھجن کا وقت کورونا کی خبریں تلاش کرنے میں گزرنے لگا

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 27 مارچ 2020
بیشتر وقت یہی دیکھتا ہوں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، ہربھجن سنگھ  فوٹو: فائل

بیشتر وقت یہی دیکھتا ہوں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے، ہربھجن سنگھ فوٹو: فائل

 ممبئی: گھر تک محدود سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ کا بیشتر وقت کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین خبروں کی تلاش میں گزرنے لگا۔

پربھجن سنگھ نے  کہا کہ موجودہ بحران میں آپ زندگی کو بالکل مختلف انداز میں دیکھنے پر مجبور ہوگئے ہیں، صبح کے اوقات میں اہلیہ اور میں مل کر یوگا بھی کرتے ہیں مگر بیشتر وقت میں یہی دیکھتا رہتا ہوں کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔