ڈاکٹر اسامہ کو آزاد کشمیر کا سب سے بڑا سرکاری اعزاز دینے کا اعلان

شبیر حسین  ہفتہ 28 مارچ 2020
محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف گریڈ 1سے لے کر 20 تک کیلئے بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کا بھی اعلان۔ فوٹو، انٹرنیٹ

محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف گریڈ 1سے لے کر 20 تک کیلئے بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کا بھی اعلان۔ فوٹو، انٹرنیٹ

اسلام آباد: ڈاکٹر اسامہ کو آزادکشمیر کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز ’’نشان کشمیر‘‘دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے گلگت میں کورونامریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے اپنی جان قربان کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو آزادکشمیر کے سب سے بڑے سرکاری اعزاز ’’نشان کشمیر‘‘دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے آزادکشمیر بھر کے محکمہ صحت کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف گریڈ 1سے لے کر 20 تک کیلئے بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کا بھی اعلان کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔