ٹیلی کام نے گزشتہ سال قومی خزانے میں96 ارب سے زائد رقم جمع کرائی

ایک سال کے دوران اس شعبے میں 236 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔


Irshad Ansari March 28, 2020
ایک سال کے دوران اس شعبے میں 236 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔ فوٹو: فائل

ٹیلی کام کی جانب سے ٹیکسوں، ڈیوٹیوں اور محصولات کی مد میں قومی خزانے میں96 ارب سے زائد رقم جمع کرائی گئی ہے جبکہ سیکٹر میں 636ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

ٹیلی کام سیکٹر کا مجموعی ریونیو 552 ارب روپے رہا۔ ایک سال کے دوران اس شعبے میں 236 ملین امریکی ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔پی ٹی اے کی سالانہ رپورٹ ہر سال شائع کی جاتی ہے جس میں گزشتہ سال کی کارکردگی بیان کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام کے شعبے میں سبسکرپشن، آمدنی اور ٹیلی ڈینسٹی کے لحاظ سے مثبت ترقی کا عمل جاری رہا۔