کورونا کیخلاف جنگ، طبی عملے کیلیے ہیلتھ رسک بونس کااعلان

اے پی پی  ہفتہ 28 مارچ 2020
ڈاکٹرز، نرسیں اورپیرا میڈیکل اسٹاف اس جہاد میں سب سے آگے ہیں،وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

ڈاکٹرز، نرسیں اورپیرا میڈیکل اسٹاف اس جہاد میں سب سے آگے ہیں،وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیخلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنیوالے طبی عملے کیلیے ہیلتھ رسک بونس کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روزصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر پیرا میڈیکل ا سٹاف اس جہاد میں سب سے آگے ہیں، ہمیں ان کی ذاتی حفاظت کا مکمل احساس ہے، ان کو تمام ضروری حفاظتی سامان فراہم کیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ ان کو ہیلتھ رسک بونس بھی دیا جائے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔