
گزشتہ روز لندن کے ایک نیوز چینل نے وزیراعظم عمران خان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر نشر کی تھی ۔ یہ خبر نشر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی تھی۔ تاہم سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کا کورونا کووڈ 19کا ٹیسٹ مثبت آنے کی غیر ملکی ٹی وی چینل کی خبر تردید کردی ہے۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/B-RArwflUT6/"]
فیصل جاوید نے ٹوئٹر پرجاری بیان میں کہا وزیراعظم عمران خان سے متعلق کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر الحمداللہ غلط ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا براہ کرم جعلی خبر پھیلانے سے گریز کریں اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔
وزیر اعظم عمران خان سے متعلق
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) March 27, 2020
کورونا کے مثبت ٹیسٹ کی خبر الحمدللہ غلط ہے -
براہ کرم فیک نیوز پھیلانے سے گریز کریں۔
اللہ تعالیٰ سب کو سلامت رکھے۔ دعائیں 🙏