تاشقند اورباکومیں محصور پاکستانیوں کی وزیراعظم سے اپیل

ویب ڈیسک  اتوار 29 مارچ 2020
ہمارے پاس کھانے پینے اوررہائش کے اخراجات کے لیے رقم ختم ہو چکی ہے، محصور پاکستانی

ہمارے پاس کھانے پینے اوررہائش کے اخراجات کے لیے رقم ختم ہو چکی ہے، محصور پاکستانی

 لاہور: تاشقند اور باکو میں محصور ڈیڑھ سو کے قریب پاکستانیوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی پرواز چلانے کی اپیل کی ہے۔

سیاحت کی غرض سے جانے والے تاشقند اورباکومیں محصورڈیڑھ سو کے قریب پاکستانیوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے خصوصی پروازچلانے کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک سو48 سیاحوں سے زائد افراد پرمشتمل پاکستانی سیاح پروازوں کی بندش کی وجہ سے پاکستان واپس آنے سے رہ گئے ہیں، جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری واپسی 20 سے 25 مارچ کے دوران تھی لیکن فضائی آپریشن بند ہونے سے واپس نہیں آسکے۔ ہم سیاحت کے لیے تاشفید گئے تھے، حکومت کی جانب سے اچانک پروازوں کی بندش کی وجہ سے تاشقند اورباکو میں محصورہوگئے ہیں۔

محصورپاکستانیوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے پاس کھانے پینے اوررہائش کے اخراجات کے لیے رقم ختم ہو چکی ہے، جس طرح حکومت دوسرے ممالک سے پاکستانیوں کو وطن واپسی پہنچا رہی ہے انہیں بھی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس پاکستان پہنچایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔