- کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک
- فلوریڈا: ٹرمپ کے قریب ایک بار پھر فائرنگ، سابق امریکی صدر محفوظ رہے
- مولانا فضل الرحمان نے ہمیں سپورٹ نہیں کیا، خواجہ آصف
- کورنگی میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان مسلح تصادم، تین افراد زخمی ہوگئے
- الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا
- آئینی ترامیم: قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج ساڑھے 12 بجے تک ملتوی
- آئینی ترامیم معاملہ: وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ملتوی
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
- لانڈھی میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر
- ہمارے دو سینٹرز کو مسلسل ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، قائم مقام صدر بی این پی مینگل
- پشاور میں ریگی ماڈل ٹاؤن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کا حملہ
- اے این پی نے آئینی ترمیم کی حمایت کا عندیہ دے دیا
- خصوصی کمیٹی اجلاس بے نتیجہ ختم، حکومت کا اپوزیشن کے ساتھ ڈیڈلاک برقرار
- منگولیا اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال اور اویس منیر پری کوارٹر راؤنڈ میں پہنچ گئے
- آئینی ترامیم؛ قومی اسمبلی کے اندر پی ٹی وی پر بھی پابندی عائد
- لاہور میں نوجوان کو اغوا کر کے تشدد کرنے والے دو ملزمان گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: مارخورز نے اسٹالینز کو 126 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی و آئینی معاملات پر پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کیلئے سینیٹ کے 13 ارکان نامزد
- کسٹمز انٹیلی جنس کراچی؛ دو ہفتوں میں 37کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیا ضبط
- حکومت کو بتادیا جلدی کیا ہے بل کو مؤخر کردیں، مولانا عبدالغفور حیدری
ایشیائی سپرپاورز میں معرکہ آرائی خطرات کا شکار
لاہور: کورونا وائرس کی وجہ سے ایشیائی سپرپاورزمیں معرکہ آرائی خطرات کا شکار ہے، حالیہ سنگین صورتحال میں ایشیا کپ کے التوا کی بازگشت تیز ہوگئی،بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ رواں سال ایونٹ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا، حالات معمول پر آگئے تب بھی بورڈز کو بحرانی صورتحال سے نکلنے کیلیے وقت درکار ہوگا، دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ فی الحال اے سی سی کی میٹنگ کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا، ایشیائی مقابلوں کا کیا مستقبل ہوگا؟ہم کوئی رائے نہیں قائم کرسکتے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا نے پوری دنیا کا منظر نامہ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا ہے،کھیلوں کے میدان بھی ویران ہو چکے،آئی پی ایل ملتوی ہوئی، پی ایس ایل ادھوری رہ گئی، اولمپکس کو بھی اگلے سال ری شیڈول کردیا گیا، فٹبال اور کرکٹ سمیت کئی کھیلوں کے ایونٹس ادھورے رہ گئے یا پھر شروع ہی نہیں ہوئے،اکتوبر،نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بارے میں تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،دوسری جانب میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے اہم سمجھے جانے والے ایشیا کپ کے التوا کی بھی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، اس حوالے سے ایک غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ میں ایشیاکپ کے حوالے سے کسی فیصلے کا مجاز تو نہیں لیکن رواں برس ایونٹ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا، انھوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا،اسپورٹس کی تنظیمیں وسائل کی کمی کا شکار ہورہی ہیں۔
کرکٹ بورڈز کو بھی مشکلات کا سامنا ہے، اگر حالات معمول پر آگئے تب بھی بحرانی صورتحال سے نکلنے کے لیے وقت درکار ہوگا،اس صورتحال میں ایشیا کپ کا انعقاد ممکن نظر نہیں آتا۔دوسری جانب پی سی بی کے ایک آفیشل نے اس حوالے سے گفتگو کرتے واضح جواب تو نہیں دیا لیکن غیر یقینی صورتحال کا اعتراف ضرور کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم ابھی کچھ نہیں بتا سکتے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس کب ہوگا اور ایشیا کپ کے مستقبل کے بارے میں کیا فیصلہ کیا جائے گا۔یاد رہے کہ اے سی سی نے ایشیا کپ رواں سال شیڈول کرتے ہوئے میزبانی پاکستان کو دی تو بھارتی کرکٹ بورڈ کے ارباب اختیار مسلسل اپنی ٹیم نہ بھجوانے کی بات کرتے رہے۔
بی سی سی آئی کے صدر ساروگنگولی نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ پی سی بی کسی جگہ بھی میزبانی کرتے ہوئے حقوق اپنے پاس رکھے ہمیں کوئی اعتراض نہیں لیکن ہماری ٹیم کھیلنے کیلیے پاکستان نہیں جائے گی، اس صورتحال میں پی سی بی کی جانب سے باقی ٹیم کے میچز یو اے ای یا بنگلہ دیش میں کھیلنے جبکہ بنگال ٹائیگرز، سری لنکا اور افغانستان کو پاکستان بلا کر انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا سفر مزید تیز کرنے کی تجویز پر غور کیا جا رہا تھا، موجودہ صورتحال میں ایونٹ کا انعقاد ہی خطرے میں پڑ چکا ہے، دونوں ملکوں کے کرکٹ حکام کو شاید اب کسی نیوٹرل وینیو کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہی نہ پڑے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔