- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
ہاشم آملہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گانے لگے
لاہور: ہاشم آملہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گانے لگے، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل5 میں شرکت کا تجربہ یادگار رہا، آئندہ بھی جانا پسند کروں گا، انھوں نے اپنے فیورٹ پاکستانی کرکٹرز کے نام بھی بتا دیے، جنوبی افریقی کرکٹرکا کہنا ہے کہ محمدیوسف، یونس خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایکشن میں دیکھ کر رشک کرتا تھا،کیریئر میں محمد آصف سے بہتر بولر نہیں دیکھا۔
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ بڑا خوش آئند تھا، میرا ایک خوبصورت ملک پاکستان میں بطور مینٹور پشاور زلمی کام کرنے کا تجربہ بھی شاندار رہا،لیگ کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار رہا، امید ہے کہ ایونٹ آگے چل مزید بہتر اور شائقین کیلیے پْر کشش بنے گا، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی پاکستان میں قیام کا بھرپور لطف اٹھایا، مجھ سمیت تمام کھلاڑی بڑی خوشی سے دوبارہ وہاں جاکر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں گے۔
ایک سوال پر ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان کا کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہا ہے، میں محمد یوسف، یونس خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایکشن میں دیکھ کر ان لوگوں کی کارکردگی اور شہرت پر رشک محسوس کرتا تھا، پی ایس ایل 5 میں وسیم اکرم اور مشتاق احمد سمیت کئی بڑے ناموں کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔ہاشم آملہ نے محمد آصف کو اپنے کیریئر کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان جیسا نپی تلی بولنگ کرنا والا پیسر نہیں دیکھا، خاص طور پر وہ نئی گیند سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تھے، گیندکو ہلکا سا اندر یا باہر موو کرتے تو بیٹسمین کو کھیلنا پڑتی اور آؤٹ ہونے کا خطرہ موجود رہتا،محمدآصف کا گیند پر کنٹرول حیران کن تھا، سعید اجمل بھی ایک شاندار بولر تھے لیکن کبھی کبھار ان پر حاوی ہونا آسان بھی ہو جاتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔