سندھ میں مزید 61 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، وزیر صحت سندھ

ویب ڈیسک  منگل 31 مارچ 2020
کراچی میں 45 کورونا مریضوں کی تعداد 294 جب کہ حیدر آباد میں 57 ہوگئی فوٹو: فائل

کراچی میں 45 کورونا مریضوں کی تعداد 294 جب کہ حیدر آباد میں 57 ہوگئی فوٹو: فائل

 کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا کے مزید 61 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں مزید 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 41 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

کراچی میں 45 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد تعداد 294 ہوگئی ہے، حیدرآباد میں 14 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔ حیدرآباد میں نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد کورونا متاثرین کو مکمل انتظامات کے ساتھ قرنطینہ میں رکھا گیا ہے، رپورٹ منفی آنے تک مریضوں کو زیر علاج رکھا جائے گا، اس کے علاوہ جامشورو میں 2 اور ایک کیس جیکب آباد میں سامنے آیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔