پی سی بی کو عمر اکمل کا جواب موصول،غلطی تسلیم کرنے پرکم سزا ہوگی

عباس رضا  بدھ 1 اپريل 2020
بکیز کی جانب سے رابطے کی اطلاع نہ کرنے کے الزام ثابت ہونے پر عمر اکمل کو 6 ماہ سے تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

بکیز کی جانب سے رابطے کی اطلاع نہ کرنے کے الزام ثابت ہونے پر عمر اکمل کو 6 ماہ سے تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کو عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

ٹیسٹ بیٹسمین کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 17 مارچ کو چارج کیا گیا تھا، پی سی بی عمر اکمل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے مزید کوئی لائحہ عمل اختیار کرے گا، اس وقت تک اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بکیز کی جانب سے رابطے کی اطلاع نہ کرنے کے الزام ثابت ہونے پر عمر اکمل کو 6 ماہ سے تاحیات پابندی کا سامنا ہے، قانون کے مطابق غلطی کو تسلیم کرنے پر انھیں کم سزا مل سکتی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔