- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
کورونا وبا؛ ہماری لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، مہوش حیات
کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ براہ مہربانی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔
مہوش حیات نے کورونا وائرس کے خطرے اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے ایک آگاہی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ اس وائرس کو سنجیدگی سے لیں۔ مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا پاکستان کو اس وقت کورونا وائرس کی صورت میں سب سے بڑے چیلنج کا سامنا ہے، ہم جو کچھ بھی آج کریں گے اس سے ہماری آنے والی نسلوں کی قسمت کا تعین ہوگا ۔ دنیا بھر کا صحت کی دیکھ بھال کا نظام بھی اس وبا کے آگے ناکام ہوتا نظر آرہا ہے اور وہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں اموات کے لیے خود کو تیار کررہے ہیں لہذا اس صورتحال میں ہمارے لیے کیا مواقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے مدد کرنی چاہیے، نیلم منیر
مہوش حیات نے پاکستان کے گنجان آباد شہر کراچی کو درپیش کورونا وائرس کے خطرے سے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کراچی کی آبادی دو کروڑ عوام پر مشتمل ہے جن کے لیے اسپتالوں میں بیڈز کی تعداد صرف 600 ہے۔ جب کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ عوام پر مشتمل ہے اور پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی تعداد صرف 17 سو ہے ۔ یہ اعدادوشمار بتاتے ہوئے مہوش حیات نے ان تمام ڈاکٹرز اور نرسز کا بھی شکریہ ادا کیا جو دن رات اس وائرس کے خلاف لڑنے میں مصروف ہیں۔
مہوش حیات نے حکومت اور اداروں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ میڈیکل کے عملے کے پاس وہ تمام ضروری آلات موجود ہوں جن کی انہیں اس وبا کے خلاف لڑتے ہوئے ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کا وزیراعظم کیلئے پیغام
مہوش حیات نے عوام سے بھی گزارش کی کہ قوانین کی پاسداری کریں اور گھروں میں رہیں۔ یہ چھٹیاں نہیں ہیں، ملک بھر میں 1900 سے زائد کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 25 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار چکے ہیں اور دن بدن یہ تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ ہماری ذرا سی لاپرواہی لاتعداد زندگیوں کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔ لہٰذا ذمہ دار شہری بنیں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کی حفاظت کریں آئیں مل کر کورونا وائرس کووڈ 19 کو شکست دیں، پاکستان زندہ باد۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔